متفرق خبریں

جج ویڈیو سکینڈل میں گرفتاریاں

اکتوبر 5, 2019 2 min

جج ویڈیو سکینڈل میں گرفتاریاں

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں گندی ویڈیو سے بلیک میل ہونے والے جج ارشد ملک کے کیس میں تفتیشی ادارے ایف آئی اے نے راولپنڈی شہر میں چھاپے کے دوران مسلم لیگی کارکن ناصر بٹ کے بھتیجے اور قریبی عزیز کو گرفتار کیا ہے۔

راولپنڈی سے صحافی یاسر حکیم کے مطابق جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل میں ایف آئی اے حکام نے رتہ امرال کے علاقے میں ناصر بٹ کے بھائی کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے بھتیجےحمزہ بٹ اور قریبی عزیز،شعیب کو حراست میں لیا۔

حمزہ بٹ اور شعیب کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔

زیر حراست حمزہ بٹ لیگی رہنماء ناصر بٹ کے مقتول بھائی عارف کا بیٹا ہے۔ ناصر بٹ کے چھوٹے بھائی حافظ عبداللہ بٹ نے چھاپے کی تصدیق کی ہے

حافظ عبداللہ نے بتایا کہ ایف آئی اے اہلکار گھر میں گھس کر بار بار لیپ ٹاپ کا پوچھتے رہے۔

حافظ عبداللہ کے مطابق ایف آئی اے اہلکاروں کو بتایا اس کیس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، ایف آئی اے اہلکاروں کو بتایا ویڈیو سکینڈل ناصر بٹ اور اسکی پارٹی کا معاملہ ہے۔

حافظ عبداللہ بٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایف آئی اے اہلکاروں نے بتایا کہ زیر حراست دونوں لڑکوں کو صبح عدالت پیش کر دیں گے۔

خیال رہے کہ اس مقدمے میں عدالت تین ملزمان کو بری کر چکی ہے جس کے بعد ایف آئی اے کے ڈی جی بشیر میمن کو طویل رخصت پر بھیجا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے