پاکستان

رانا ثنا اللہ پر ایک اور مقدمہ

اکتوبر 5, 2019 < 1 min

رانا ثنا اللہ پر ایک اور مقدمہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ ن کے زیر حراست رہنما رانا ثنا اللہ پر ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اینٹی کرپشن راولپنڈی ڈویژن نے ن لیگ پنجاب کے صدر پر کم قیمت پر دو فارم ہاوس خریدنے کا مقدمہ درج کر کےتحقیقات کا آغاز کیا ہے اور ان تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے۔

راولپنڈی سے صحافی یاسر حکیم کے مطابق لیگی ایم این اے سمیت محکمہ ماحولیات، ضلع کونسل چکوال اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے 9 ملازمین پر ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔

ایف ائی آر میں سابق ڈی جی ماحولیات محمد تنویر جبار، عرفان نذیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات چکوال فواد علی، ڈی او پلاننگ چکوال طارق عزیز، انفورسمنٹ انسپکٹر چکوال شیر علی، شہباز احمد، سابق سب رجسٹرار کلر کہار مقبول حیسن، رجسٹری محررکلر کہار شبیر احمد، بسمہ اللہ فارم ہاوس کے مالک اخلاق احمد، فالکن ٹاون کلر کہار کے سید ابراہیم جان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ملزمان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کی غفلت اور ملی بھگت سے کلر کہار کے سیاحتی مقام پر غیر قانونی طورپر ہاوسنگ سوسائیٹز کی تعمیر کرکے قدرتی حسن کوتباہ اور ماحول کو آلودہ کیا جا رہا ہے جبکہ ہاوسنگ سوسائیٹیز کے مالکان نے محکمہ ماحولیات سے این او سی اور چکوال ضلع کونسل سے نقشہ منظور کروائے بغیر کام کا آغاز بھی کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے