پاکستان

زمین قبضے کے لیے سرکاری مار دھاڑ

اکتوبر 5, 2019 < 1 min

زمین قبضے کے لیے سرکاری مار دھاڑ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے تمہ موریاں میں قبضہ کے عدالتی احکامات پہ علمدرآمد کے نتیجے میں رہائشیوں کی جانب سے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ذمہ داران اور انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں پر مبینہ طور پر پتھراؤ سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کے علاوہ دیگر انتظامی عہدیداران اور ہولیس کی نفری کے ساتھ ساتھ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ذمہ داران قبضہ واگزار کرانے کے لیے موقع پر موجود تھے۔ لیکن عوامی مفاد، امن عامہ کی صورتحال اور جانی نقصان کے احتمال کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے قبضے کا آپریشن ملتوی کیا گیا ،اس دوران مقامی افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ، فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف متعلقہ تھانہ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر کے لیے درخواست دے دی گئی۔عدالتی احکامات پر انتظامیہ موضع تمہ موریاں کی 9ہزار کنال زمین کا نوٹیفکیشن اسلام آباد لینڈ ڈائریکٹوریٹ کو جاری کیا گیا تھا۔


مذکورہ مختص کردہ جگہ موض تمہ اور موضع موریاں کے قریپ سی ڈی اے کے پارک انکلیو کے عقب میں واقع ہے جس کا راستہ پارک انکلیو سے نکلتا ہے۔ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق جدید ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس سے ہمارے دو اہلکار زخمی ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ مذکورہ اراضی ایکوائر ہے اور عدالتی احکامات پر اس اراضی کا قبضہ لیا جا رہا ہے ۔۔۔۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے