کھیل

عمر اکمل اور احمد شہزاد ہار کی وجہ؟

اکتوبر 6, 2019 < 1 min

عمر اکمل اور احمد شہزاد ہار کی وجہ؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی سری لنکا کے ہاتھوں پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 64 رنز کی شکست پر سوشل میڈیا صارفین نے ٹیم سیلیکشن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بعض صارفین نے شکست کو عمر اکمل اور احمد شہزاد کی ٹیم میں شمولیت سے جوڑا ہے۔

قذافی سٹیڈیم میں پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم اٹھارویں اوور میں 101 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کی ہیٹ ٹرک کے علاوہ پاکستان کی جانب سے پورے میچ میں دیکھنے کو کچھ نہ ملا۔

ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ عمر اکمل نے زیرو پر آؤٹ ہونے کا بڑے بھائی کامران اکمل کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

بعض صارفین نے چیف سیلیکٹر مصباح الحق پر بھی تنقید کی ہے کہ انہوں نے ٹیم کا انتخاب کیا سوچ کر کیا تھا۔

ٹوئٹر صارف اقرا سدوزئی نے عمر اکمل اور احمد شہزاد کے آؤٹ ہونے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”تالیاں، کھڑے ہو جائیں۔ دو لیجنڈ آ رہے ہیں۔“

https://twitter.com/32i_qrakhan/status/1180532314687844358?s=21

فہد نامی ٹوئٹر ہینڈل نے سابق کوچ کی تصویر شیئر کر کے لکھا ہے کہ ایک عقل مند انسان نے عمر اکمل سے کہا تھا کہ جاؤ، اور کلب کرکٹ کھیلو۔

https://twitter.com/pitafi327/status/1180565438595514368?s=21

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے