پاکستان24 عالمی خبریں

ٹرمپ مواخذے پر تعاون نہیں

اکتوبر 9, 2019 < 1 min

ٹرمپ مواخذے پر تعاون نہیں

Reading Time: < 1 minute

امریکی صدر کے دفتر وائٹ ہاؤس نے ایوان نمائندگان کی سپیکر اور دیگر ارکان سے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی میں کوئی تعاون نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے سیاسی حریف کے خلاف تحقیقات کے لیے یوکرین سے مدد لینے کے الزام پر ان کے خلاف مواخذے کی کارروائی ڈیموکریٹ اراکین کی جانب سے شروع کی گئی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کے دفتر نے صدر ٹرمپ کے خلاف شروع کی جانے والی قانونی کارروائی کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اس عمل کو بے بنیاد، یک طرفہ، غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر اور انتظامیہ دونوں اس میں شامل نہیں ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس نے امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی اور صدر ٹرمپ کے خلاف تحقیق کرنے والے تین افراد کو خط لکھ کر اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادی میر زیلینسکی سے امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار اور اپنے سیاسی حریف جو بائیڈن کے خلاف کارروائی کا کہا تھا۔

یوکرین کے صدر سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ جو بائیڈن یوکرین میں بدعنوانی میں ملوث تھے۔

صدر ٹرمپ کی ریپبلیکن پارٹی کے حریف ڈیموکریٹ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ ذاتی مفادات کے لیے اپنے حریف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے