پاکستان

بجلی مزید مہنگی، 24 ارب وصول ہوں گے

اکتوبر 9, 2019 < 1 min

بجلی مزید مہنگی، 24 ارب وصول ہوں گے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ ڈالتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپیہ 78 پیسے اضافہ کردیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپیہ 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق بجلی صارفین سے اکتوبر کے بجلی کے بلوں میں یہ اضافہ وصول کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر 24.60 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

علاوہ ازیں نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 13 پیسے سستی کی گئی ہے جس کا ریلیف بھی صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔

جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو 1.60 ارب روپے ریلیف ملے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے