متفرق خبریں

ڈینگی پر قابو نہ پایا جا سکا

Reading Time: < 1 minute راولپنڈی میں مزید 171 افراد متاثر، کل ہلاکتیں 39 ہو گئیں

اکتوبر 10, 2019 < 1 min

ڈینگی پر قابو نہ پایا جا سکا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ڈینگی مچھر سے پھیلنے والی بیماری اور ہلاکتوں پر قابو نہ پایا جا سکا۔ صرف راولپنڈی شہر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 171 افراد کے خون کے نمونوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ مرض سے مرنے والوں کی تعداد 39 ہو گئی ہے۔

صحافی یاسر حکیم کے مطابق محکمہ صحت کے ضلعی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ مجموعی مریضوں کی تعداد 7425ہو گئی ہے۔

ڈینگی بخار کے باعث بے نظیر بھٹو اسپتال میں فوزیہ نامی خاتون دم توڑ گئی۔ مرنے والی خاتون کرسچن کالونی کی رہائشی تھی جن کو دو دن قبل ڈینگی وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔ اس طرح ضلع میں ڈینگی سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 39 ہو گئی۔

پوٹھوہار ٹاون کے علاقوں میں ڈینگی کی شدت برقرار رہنے کے باعث مزید 74 افراد بخار کا شکار ہوئے، راولپندی سٹی سے 40 جبکہ چھاؤنی کے علاقوں میں مزید 27 مریض بھی بخار کی وجہ سے ہسپتالوں میں لائے گئے۔

ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی سپروائزرسٹاف کو حاضری یقینی بنانے اور سرویلنس دوران انکار پر فوری پولیس کی مدد حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے