پاکستان24

پشاور میں احتجاجاََ افغان قونصلیٹ بند

اکتوبر 11, 2019 < 1 min

پشاور میں احتجاجاََ افغان قونصلیٹ بند

Reading Time: < 1 minute

عظمت گل ۔ صحافی / پشاور

پاکستان کے شہر پشاور میں ایک مارکیٹ کے ملکیت پر تنازع کے بعد افغانستان نے احتجاجا شہر میں اپنا قونصل خانہ بند کر دیا ہے۔

پاکستان کی اعلی عدالت نے مارکیٹ کو مقامی شخص کی ملکیت قرار دے کر قبضہ ختم کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد وہاں نصب افغانستان کا جھنڈا ہٹایا گیا۔

پشاور میں افغان قونصل جنرل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پشاور میں افغان قونصل خانہ بند کر دیا گیا۔

افغان قونصل جنرل محمد ہاشم نیازی کے بیان کے مطابق ”مارکیٹ کے دوکانداروں کو مارا گیا، افغان ملکیتی مارکیٹ سے جھنڈا اتارا گیا۔ ہم نے کہا تھا کہ ایک مرتبہ اتارا گیا، دوبارہ اتارا تو قونصل خانہ بند کر دیں گے۔“

یاد رہے کہ تین دن قبل پاکستان میں افغانستان کے سفیر نے پشاور میں ایک مارکیٹ پر اپنے ملک کا جھنڈا دوبارہ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ جھنڈے کو اتارے جانے پر شہر میں قونصلیٹ بند کر دیا جائے گا۔


قونصل جنرل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ”معاملات حساس ہیں، ایسے وقت میں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، ہم اس اقدام کی شدید مزمت کرتے ہیں، پاکستان کو فیصلہ واپس لینا چاہئے۔ ہمسایہ ہیں، سفارتی سطح پر حل تلاش کرنا چاہئے تھا، قبضہ مافیا کو روکا جائے۔“

واضح رہے کہ دو درجن سے زائد دکانوں پر مشتمل یہ مارکیٹ پشاور شہر کے مرکزی علاقے میں کروڑوں روپے مالیت کی ہے۔ عدالتی حکم کے بعد اصل کا قبضہ حوالے کیے جانے کے لیے پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے دو دکانیں گرا کر افغانستان کا جھنڈا ہٹایا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے