متفرق خبریں

بھرے بازار میں بیوی کو گولیاں مار دیں

اکتوبر 11, 2019 < 1 min

بھرے بازار میں بیوی کو گولیاں مار دیں

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں بیوی کو بھرے بازار میں گولیاں مار کر قتل کرنے اور سالے کو زخمی کرنے کے واقعے کی موبائل فوٹیج سامنے آئی ہیں۔

واردات کے بعد پولیس نے واردات کے بعد ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے۔

قتل کی واردات کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم بلال اپنی بیوی کو بھرے بازار میں گولیاں مارتا ہے، خاتون جان بچانے کے لیے ڈمپر کے پیچھے چھپتی ہے لیکن ملزم اس کا پیچھا کرکے قتل کردیتا ہے۔

ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کو 10 منٹ بعد اسلحہ سمیت گرفتار کیا، ملزم نے پولیس جوانوں پر بھی فائرنگ کی تھی لیکن پولیس اہلکاروں نے انتہائی مہارت سے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرکے اسلحہ اور گاڑی قبضے میں لے کی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے