پاکستان24

”آزادی مارچ ریاست کے خلاف جنگ“

اکتوبر 12, 2019 < 1 min

”آزادی مارچ ریاست کے خلاف جنگ“

Reading Time: < 1 minute

عظمت گل ۔ صحافی / اسلام آباد

پاکستان کے قبائلی ضلع جنوبی و زیرستان میں پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ کو ریاست کے خلاف جنگ قرار دیا ہے۔

جنوبی وزیرستان کے وانا تھانے میں درج کیے گئے ایک مقدمے میں کہا گیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) حلقہ وانا نے جمعے وانا میں ازادی مارچ کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیاتھا جس میں چندہ جمع کیا جا رہا تھا اور جہاں سے مخبر نے اطلاع دی کہ حکومت کے خلاف دہشت پھیلائی جا رہی ہے۔

جنوبی وزیرستان کی پولیس نے جمعیت کے اس میٹنگ میں شریک افراد کے خلاف ایف ائی ار درج کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کا یہ فعل ریاست کے خلاف جنگ کے زمرے میں آتا ہے اور لسانی منافرت پھیلانے کے جرم کا بھی ارتکاب کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں جمعیت کے تین مقامی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کے نام نہیں لکھے گئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے