پاکستان

چترال میں کیا دیکھا؟

اکتوبر 16, 2019 < 1 min

چترال میں کیا دیکھا؟

Reading Time: < 1 minute

برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے چترال میں واقع کوہ ہندوکش سلسلے کا دورہ کیا ہے۔

برطانوی شاہی جوڑے نے چھتیبو گلیشئر کا بھی دورہ کیا جو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی زد میں ہے۔

برطانوی شاہی جوڑے نے چترال میں مقامی افراد سے ماحولیاتی تحفظ پر بھی بات چیت کی۔

اس سے قبل ‏ڈیوک اور ڈچس آف کیمبرج پاکستان کے دورے کے تیسرے دن چترال پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور روایتی لباس کے علاوہ شہزادی ڈیانا کے دورے کی البم پیش کی گئی۔

شہزادی ڈیانا بھی انیس سو اکانوے میں پاکستان کے دورے کے دوران چترال گئی تھیں۔‏

چترال پہنچنے پر برطانوی شہزادے اور شہزادی کو روایتی لباس اورچترالی ٹوپی پہنائی گئی۔ چترال کے دورے کے دوران برطانوی شاہی جوڑے نےموسمیاتی تبدیلیوں سے پگھلتے گلیشیئرز کا جائزہ لیا‏شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نےکوہ ہمالیہ کی برف پوش پہاڑیوں کا بھی نظارہ کیا۔

برطانوی شاہی جوڑے نے چترال میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا بھی مشاہدہ کیا۔

برطانوی جوڑا چترال میں بمبوریت بھی گیا اور مقامی کیلاش قبیلے کے روایتی رہن سہن کو دیکھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے