متفرق خبریں

چینی باشندہ ڈالرز سمگلنگ میں گرفتار

اکتوبر 17, 2019 < 1 min

چینی باشندہ ڈالرز سمگلنگ میں گرفتار

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم عملہ نے ایک کروڑ مالیت کی ملکی غیر ملکی کرنسی دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چینی باشندے کو گرفتار کیا ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم عملہ نے کارروائی کے دوران دبئی جانے والے چینی باشندے سے 60ہزار سے زائد امریکی ڈالرز، ساڑھے تین ہزار چینی یوآن اور 11 ہزار 8سو 60روپے برآمد کرلیے، چینی شہری نے ملکی وغیر ملکی کرنسی ہینڈ بیگ میں چھپا رکھی تھی۔

کسٹم حکام کے مطابق چینی شہری زنگ ہیپنگ غیر ملکی پرواز ای کے 615 پر اسلام آباد سے دبئی جا رہا تھا جسے مقررہ حد سے زائد غیر ملکی کرنسی ساتھ لے جانے پر پرواز سے آف لوڈ کرکے گرفتار کیا گیا۔

چینی باشندے نے ابتدائی تفتیش کے دوران امریکی ڈالرز ساتھیوں کی تنخواہ ہونے کا بیان دیا جسے ثابت کرنے پر ناکامی پر اسے گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کر دی گئی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے