کھیل

سرفراز فارغ، اظہر نئے کپتان

اکتوبر 18, 2019 < 1 min

سرفراز فارغ، اظہر نئے کپتان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا ہے۔ ان کی جگہ اظہر علی ٹیسٹ اور بابر اعظم ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

بورڈ کے مطابق اظہر علی آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچز میں قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

سرفراز احمد کو دونوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر کپتانی سے ہٹایا گیا۔

‏آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی اسکواڈز کا اعلان 21 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

‏اظہر علی کو ٹیسٹ چیمپئین شپ کے سیزن 2019-20 کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

‏بابر اعظم کو آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020 تک کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

‏وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی قیادت کرنا اعزاز کی بات تھی۔ ”میں اظہر علی اور بابر اعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں، اس سفر میں ساتھ دینے پر میں اپنے کوچز، ساتھی کھلاڑیوں اور سلیکٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔“

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے