پاکستان

سرکاری خرچے پر علما کی وزیراعظم سے ملاقات

اکتوبر 18, 2019 < 1 min

سرکاری خرچے پر علما کی وزیراعظم سے ملاقات

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے علمائے کرام کو مدارس اصلاحات میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ سائنسی اور ٹیکیکل کی تعلیم بھی دی جائے۔

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن، مولانا طاہر اشرفی سمیت مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے وزیراعظم سیکریٹیریٹ میں ملاقات کی جس میں مدارس اصلاحات کے حوالے سےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ یہ ملاقات جمعیت علمائے اسلام کے حکومت مخالف مارچ سے ایک ہفتے قبل ہوئی ہے اور اس کے لیے سرکاری خرچ پر کراچی، لاہور، پشاور اور دیگر شہروں سے مدارس سے وابستہ علما کو بلایا گیا تھا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے علمائے کرام کو مدارس اسلاحات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مدارس کے طلبہ کو برابری کی بنیاد پر مواقع دینا چاہتی ہے۔

”حکومت چاہتی ہے کہ مدارس کے طلبہ بھی ڈاکٹرز،انجینئرز اور آرمی آفیسرز بنیں۔“

اس موقع پر علمائے کرام نے بھی وزیراعظم کو یقین دلایا کہ مدارس اصلاحات کے معاملے پر حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں کشمیر سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ علمائے کرام نے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کی اور وزیراعظم کو اس معاملے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے