افغانستان: مسجد دھماکے میں 62 ہلاک

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرھار کی ایک مسجد میں دھماکے سے 62 افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق ننگرھار کے شہر ہسکہ مینہ کے علاقے دیہہ بالا کی مسجد میں نماز جمعہ کے موقع پر دو دھماکے ہوئے۔

ابتدائی طور پر مسجد میں دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی تاہم پولیس حکام کو شبہ ہے کہ مارٹر پھٹنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔

ننگرھار پولیس چیف نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں تاہم حملے کی نوعیت کا حتمی تعین نہیں کیا جاسکا۔

تاحال طالبان کسی گروہ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

متعلقہ مضامین