عالمی خبریں

لندن میں کنٹینر سے 39 لاشیں برآمد

اکتوبر 23, 2019 < 1 min

لندن میں کنٹینر سے 39 لاشیں برآمد

Reading Time: < 1 minute

برطانوی پولیس کو لندن کے قریب ایک ٹرک کے کنٹینر میں 39 لاشیں ملی ہیں، واقعے کی تحقیقات کے لیے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کنٹینر 21 اکتوبر کو بلغاریہ سے روانہ ہوا اور ویلز کے علاقے ہولی ہیڈ سے برطانیہ میں داخل ہوا۔

پولیس نے شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹرک کے 25 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اس افسوسناک واقعہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنی زندگیاں کھوئی ہیں اور وہ متاثرین کی شناخت کر رہے تاہم اس میں وقت لگ سکتا ہے۔

حکام کے مطابق ٹرک ڈرائیور تحقیقات مکمل ہونے تک پولیس کی تحویل میں رہے گا۔

بدھ کو لندن کے وسط سے 20 میل دور دریائے ٹیمز کے قریب گریز کے علاقے میں واقع واٹر گلیڈ انڈسٹریل پارک سے یہ لاشیں برآمد کیں۔ ان 39 لاشوں میں 38 بڑی عمر کے افراد اور ایک نوعمر بھی شامل ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کنٹینر سے 39 لاشیں برآمد ہونے پر حیرت زدہ ہیں۔ ’مجھے محکمہ داخلہ سے معاملے کے حوالے سے مسلسل تازہ ترین اطلاعات موصول ہو رہی ہیں اور میں ایسیکس پولیس کے ساتھ مل کر کام کروں گا جیسے ہی ہمیں معلوم ہوجاتا ہے کہ اصل میں ہوا کیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے