پاکستان

مریم نواز کی ضمانت منظور، باہر جانے پر پابندی

نومبر 4, 2019 < 1 min

مریم نواز کی ضمانت منظور، باہر جانے پر پابندی

Reading Time: < 1 minute

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی دو کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دیا ہے تاہم ان کے ملک سے باہر جانے پر پابندی ہوگی۔

 قومی احتساب بیورو نے مریم نواز کو چودھری شوگر ملز کیس میں 8 اگست کو گرفتار کیا تھا۔

جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کی درخواست پر 31 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ضمانت کی منظوری دیتے ہوئے عدالت نے مریم نواز کو ایک ایک کروڑ روپے کے دو مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو چودھری شوگر ملز کیس میں احتساب بیورو نے گرفتار کیا تھا۔

 گذشتہ ماہ کی 25 تاریخ کو احتساب عدالت نے نیب کی طرف سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی تھی جس کے بعد ان کو جیل منتقل کیا گیا تھا۔

مریم نواز کو سات اگست کو نیب حکام نے اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل میں تھیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے