متفرق خبریں

دھاندلی تحقیقات کمیشن نہیں، نئے الیکشن کا مطالبہ

نومبر 6, 2019 < 1 min

دھاندلی تحقیقات کمیشن نہیں، نئے الیکشن کا مطالبہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں حکومت مخالف مارچ کی قیادت کرنے والے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ نئے الیکشن کا مطالبہ لے کر آئے ہیں دھاندلی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔

منگل کی رات دھرنے کے شرکا سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ’ہم کوئی کمیشن نہیں مانتے، کمیشن بنانے کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں اور  نئے الیکشنز چاہتے ہیں۔‘

ممولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’ وہ مطالبات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں۔‘

 جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ ’لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ اگر دھرنے کی وجہ سے حکومت چلی گئی تو یہ روایت بن جائے گی۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ 2014 کے 126 دن کے دھرنے پر یہ اعتراض کیوں نہیں اٹھایا گیا۔‘

مولانا فضل الرحمان کے مطابق انہوں نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ احتساب کے نام پر انتقام کا ڈرامہ مزید نہیں چل سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان تنہا ہو گیا ہے۔ ایران ہمارے مقابلے میں انڈیا کو اہمیت دے رہا ہے اور حکومت نے چین کی سرمایہ کاری کو غارت کر دیا ہے۔

انہوں نے آزادی مارچ کے شرکا سے کہا کہ ’پوری قوم آپ کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے، آپ نے سیاسی جمود کو توڑا، روزانہ کچھ لوگ یہاں ڈی چوک جانے کے نعرے لگاتے ہیں لیکن جب تک پارٹی پالیسی نہ ہو اس حوالے سے بات نہ کی جائے۔‘  

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے