کھیل

ٹی ٹوئنٹی: پاکستانی ٹیم کو شکست

نومبر 6, 2019 < 1 min

ٹی ٹوئنٹی: پاکستانی ٹیم کو شکست

Reading Time: < 1 minute

آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

کینبرا میں کھیلے گئے میچ میں 151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں بلے بازوں نے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کرتے ہوئے دو اوورز میں سکور 25 تک پہنچا دیا۔

آسٹریلیا نے 19 اوور کی تیسری بال پر مقررہ ہدف حاصل کر کے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ آسٹریلیا کی جانب سے سٹیو سمتھ نے 51 بالز پر 80 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے کپتان بابر اعظم کی نصف سینچری کی بدولت 150 رنز سکور کیے۔

آسٹریلیا کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب ڈیوڈ وارنر 20 رنز بنانے کے بعد محمد عامر کی بال پر بولڈ ہو گئے۔ آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی کپتان ایرون فنچ تھے، وہ 17 رنز بنانے کے بعد عرفان کا شکار بنے، بابر اعظم نے ان کا کیچ لیا۔ اس وقت آسٹریلیا کا مجموعی سکور 48 تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے