کالم

اصل گیم پلان

نومبر 7, 2019 2 min

اصل گیم پلان

Reading Time: 2 minutes

میاں شہباز شریف ۔۔۔ وزیراعظم پاکستان
چودھری پرویزالہی ۔۔۔ وزیراعلی پنجاب
سندھ پیپلز پارٹی کا بلوچستان میں مولانا کا تگڑا حصہ
اور کے پی کے پی ٹی آئی کا ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
یہ خبر نہیں ۔۔۔۔ بس تجزیہ ہے ۔۔۔۔ اس سے آپ کا فوری اتفاق کرنا بھی ضروری نہیں ۔۔۔۔ آپ بس چند سوالوں کا جواب حاصل کرلیں تو تصویر واضح ہوجائے گی۔

  • سوال یہ ہے کہ مولانا کے دھرنے اور "خوفناک” تقاریر کو بس ایک وہی چینل کیوں دکھا رہا ہے جس کا مالک محسن نقوی چودھری برادران کا داماد ہے؟
  • چودھری پرویز الہی نے قومی اسمبلی کی دو سیٹیں جیتنے پر مرکز میں ڈپٹی پرائم منسٹر بننے کی بجائے پنجاب میں اسپیکر بننا کیوں پسند کیا؟ کیا اس لیے پنجاب میں اسپیکر کیلئے وزیراعلی بننا آسان ہوتا ہے، چودھری پرویز الہی اور منظور وٹو اس سے پہلے اسی طرح وزراعلی پنجاب بن چکے ہیں۔
  • حکومتی کمیٹی سے ہٹ کر چودھری برادران نے الگ سے مولانا سے ملاقات کیوں کی؟
  • مولانا نے چودھری برادران کی تعریفوں کے پل کیوں باندھ دیے؟
  • چودھری برادران مولانا طارق جمیل سے لیکر مولانا فضل الرحمن تک دیوبندی مکتب فکر کے ہی کیوں قریب ہیں؟
  • چودھری برادران اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے ہیں ؟ کیا عمران خان کو ہٹانے کیلئے چودھری برادران کو استعمال کیا جائے گا؟
  • آپ کیا سمجھتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کے اصل "بندے” یعنی چودھری برادران پنجاب کی بس اسپیکری پر ہی اکتفا کرجائیں گے؟
  • مشرف دور کا ہر وزیر مشیر جب پروموٹ ہوا ہے تو پنجاب اک وزیراعلی رہنے والے چودھری پرویز الہی اپنی "ڈیموشن” یعنی بطور اسپیکر اپنی تنزلی پر راضی بہ رضا رہیں گے؟
    دوسری جانب
  • میاں شہباز شریف بدستور دھرنے اور مارچ سے کیوں کنی کترارہے ہیں؟
    مسلم لیگ ن میں ڈیل گروپ کو شہباز شریف نے کیا امید دلارکھی ہے؟
  • اور یہ کہ مسلم لیگ ن میں کیا ڈیل گروپ ایسے ہی تگڑا ہوگیا ہے؟
    دراصل اسٹیبلشمنٹ نے جن لوگوں کو آس امید دلارکھی ہے، ان میں اب بے چینی بڑھنے لگی ہے ۔۔۔۔۔
  • تو اس بے چینی پر قابو پانے کیلئے "تبدیلی” ناگزیر ہوچکی ہے ۔۔۔
    آج نہیں تو کل اور کل نہیں پرسوں
    ان سوالات کے جواب ڈھونڈیں تو شاید اصل گیم پلان سمجھ میں آجائے۔
    میاں شہباز شریف ۔۔۔ وزیراعظم پاکستان
    چودھری پرویزالہی ۔۔۔ وزیراعلی پنجاب
    سندھ پیپلز پارٹی کا بلوچستان میں مولانا کا تگڑا حصہ
    اور کے پی کے پی ٹی آئی کا ۔۔۔۔
    ۔۔۔۔۔
    جس کے بعد راوی چین ہی چین لکھے گا ۔۔۔۔
Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے