پاکستان

وزیرستان: 23 بوری چلغوزے کی ڈکیتی

نومبر 7, 2019 < 1 min

وزیرستان: 23 بوری چلغوزے کی ڈکیتی

Reading Time: < 1 minute

عظمت گل ۔ صحافی / پشاور

پاکستان کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں چلغوزے کے گودام سے 23 بوریاں لوٹ لی گئیں۔

مقامی افراد کے مطابق وانا بائی پاس روڈ پر واقع چلغوزے کے گودام میں 10 نامعلوم افراد نے عملے کو یرغمال بنا کر چلغوزے کی 23 بوریاں لے گئے۔

گودام مالک کے مطابق چلغوزے کی 23 بوریوں کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے۔

متاثرہ افراد اور عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ مسلح نقاب پوش وانا حسن گودام میں رات بارہ بجے دیوار کوپھلانگ کر ہوئے اور گودام میں موجود چوکیدار اور دوسرے افراد پر اسلحہ تھان کرخاموش کرا دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق مسلح نقاب پوشوں نے اسلحہ کی نوک پر نقدی اور موبائل بھی چھین لیے۔ مسلح افراد ایک ڈبل کیبن میں سوار ہوکر چلغوزے سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تاجروں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ لوٹے گئے چلغوزے کی قیمت ایک کروڑ بیس لاکھ بنتی ہے۔

تاجر نبوت خان اور دیگر نے سٹی تھانہ وانا میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر کٹوادی۔ پولیس نے ڈاکووّں کی تلاش شروع کردی ۔

تاجروں نے کہا ہے کہ اگر ڈاکوؤں کو جلد نہ پکڑا گیا تو ہم وانا بائی پاس روڈ بند کردیں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے