پاکستان

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، نعرے بازی

نومبر 7, 2019 < 1 min

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، نعرے بازی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں پارلیمنٹ سے منظوری لیے بغیر صدارتی آرڈی ننس کے ذریعے قوانین لاگو کرنے پر ایوان نمائندگان یعنی قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے ارکان نے ہنگامہ آرائی کی ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی نعرے بازی کے جواب میں حکومتی ارکان نے بھی نشستوں سے کھڑے ہو کر شور شرابہ کیا۔

اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے اور آرڈینینسز کی کاپیاں پھاڑ دیں اور سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر کے نعرے بازی کی۔ ارکان نے گو نیازی گو اور گو سیلیکٹڈ گو کے نعرے لگائے۔

اس دوران قومی اسمبلی میں تین بل پیش کر کے حکومتی ارکان سے منظوری حاصل کی گئی۔

اپوزیشن ارکان نے ووٹ چور کے بھی نعرے لگائے جس کے جواب میں حکومتی بینچز سے گو نواز گو کے نعرے بلند ہوئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے