متفرق خبریں

نواز شریف کو باہر جانا چاہیے، مریم نواز

نومبر 8, 2019 < 1 min

نواز شریف کو باہر جانا چاہیے، مریم نواز

Reading Time: < 1 minute

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد کہا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانا چاہیے، مولانا کے کنٹینر پر نہیں جا سکتی، سیاست ساری زندگی چلتی رہے گی والدین دوبارہ نہیں ملتے، توجہ والد کے علاج پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت عدالتوں میں درخواستوں اور مقدمات شہباز شریف دیکھ رہے ہیں بیرون ملک جانے کی درخواست کا بھی انہی کو معلوم ہوگا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ اپنی والدہ کو ایک سال پہلے کھو چکی ہیں اور ان کی ساری توجہ اپنے والد کی تیمارداری پر ہے۔ ”میں انہیں ملازموں اور نرسوں پر نہیں چھوڑتی، چوبیس گھنٹے میاں صاحب کے ساتھ رہتی ہوں، بڑی مشکل وقت نکال کر عدالت آئی ہوں۔“

مریم نواز نے کہا کہ تمام ڈاکٹروں نے ان کے والد کے بیرون ملک علاج کی تجویز دی ہے اور ان کو باہر جانا چاہیے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے