پاکستان24

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست

Reading Time: < 1 minute ای سی ایل سے نام فوری نکالنے کے لیے شہباز شریف کن کن شخصیات سے رابطے میں تھے؟ کیا اس ڈیل میں بہت کچھ خفیہ ہے؟

نومبر 8, 2019 < 1 min

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول فہرست (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی درخواست وزارت داخلہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھیجی ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق شہبازشریف کی جانب سے نواز شریف کا نام صحت کی خرابی اور بیرون ملک علاج کے لیے ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے یہ معاملہ نیب کو بھیج دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شریف خاندان کی جانب سے نیب کو بھی ایک درخواست دی گئی ہے۔

بیان کے مطابق وزارت داخلہ نے نیب سے کہا ہے کہ شریف میڈیکل سٹی لاہور سے نواز شریف کی صحت کی رپورٹ طلب کر کے میڈیکل بورڈ سے ان کاموقف حاصل کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ درخواست کی حساس نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت داخلہ کی جانب سے تمام ضروری اقدامات بر وقت کیے گئے ہیں۔ ”وزارت داخلہ اپنی سفارش تمام حقائق اور متعلقین کے موقف سامنے رکھ کر مجاز اتھارٹی کے سامنے رکھے گی۔“

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے