کھیل

پاکستان کو ٹوئنٹی سیریز میں شکست

نومبر 8, 2019 < 1 min

پاکستان کو ٹوئنٹی سیریز میں شکست

Reading Time: < 1 minute


پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹی20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی ہے۔

تیسرے میچ میں کپتان بابر اعظم کے جلد آؤٹ ہونے پر بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پاکستان کی طرف سے آسٹریلیا کو 107 رنز کا ٹارگٹ دیا گیا۔

بیٹنگ کی طرح پاکستانی بولنگ بھی ناکام رہی اور آسٹریلیا نے یہ ٹارگٹ بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کر لیا۔

سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جمعے کو کھیلے گئے تیسرے ٹی20 میچ میں آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹسمینوں ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ فنچ نے ففٹی سکور کی جبکہ وارنر نے 48 رنز بنائے اور دونوں بیٹسمین ناٹ آؤٹ رہے۔

بہترین بولنگ کارکردگی پر آسٹریلوی فاسٹ بولر سین ایبٹ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ سابق کپتان سٹیو سمتھ بہترین بیٹنگ کی  وجہ سے مین آف سی سیریز قرار پائے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے