پاکستان

کرتارپور: عمران خان اور سنی دیول

نومبر 9, 2019 2 min

کرتارپور: عمران خان اور سنی دیول

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب میں انڈین سرحد کے قریب سکھوں کے مقدس مقام کرتارپور گورودوارہ کے لیے راہداری کا افتتاح کیا ہے۔

اس تقریب میں انڈین کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، اداکار سنی دیول اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو سمیت سات سو کے لگ بھگ سکھ یاتری کرتارپور آئے۔

انڈین اداکار سنی دیول اپنی فلموں میں پاکستان مخالف کردار ادا کرتے رہے

اس تقریب کے لیے دنیا بھر کے میڈیا نے کرتارپور کے قصبے کا رخ کیا تھا۔

سابق انڈین کرکٹر نوجوت سدھو کا دعوی ہے کہ اس راہداری کو کھولنے کے لیے انہوں نے پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے درخواست کی تھی۔

پاکستان کے وزیراعظم نے تقریب سے خطاب میں انڈین وزیراعظم نریندر مودی سے کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

پاکستان میں سوشل میڈیا پر اس راہداری کے کھولنے کے حوالے سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ زیادہ تر صارفین نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

بعض صارفین نے کشمیر میں انڈین اقدامات کو سامنے رکھتے ہوئے کرتارپور راہداری کھولنے پر تنقید کی ہے۔

یاد رہے کہ ہندوستان کی تقسیم اور پاکستان بنتے وقت پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا اور ہندو مسلم فسادات میں سکھوں پر خونریزی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

عمران خان کرتارپور راہداری افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے