پاکستان سنوکر کا عالمی چیمپیئن

پاکستان کے محمد آصف نے عالمی سنوکر چیمپیئن شپ جیت لی ہے۔

ترکی میں کھیلے جانے والے مقابلے میں پاکستان کے محمد آصف نے فلپائین کے جیفرے روڈا کو پانچ کے مقابلے میں آٹھ فریمز سے شکست دے کر عالمی سنوکر امیچر چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

محمد آصف نے دوسری بار ورلڈ امیچر سنوکر چیمپیئن شپ جیتی ہے۔ اس سے قبل 2012 میں انہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ محمد آصف پاکستان کی جانب سے یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔

ان سے قبل محمد یوسف نے 1994ء میں سنوکر کے عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

متعلقہ مضامین