پاکستان

حکومت مخالف جنگ جاری رکھنے کا اعلان

نومبر 11, 2019 < 1 min

حکومت مخالف جنگ جاری رکھنے کا اعلان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں حکومت مخالف تحریک چلانے والی پارٹی جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں دھرنا دینے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اور نظام کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں رابطہ میں ہیں اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی جارہی ہے۔ آئندہ کی حکمت عملی کا فیصلہ قیادت کرے گی اور ہم اپنے مؤقف پر ڈٹے رہیں گے۔ 

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ غرور کا پہاڑ ریت کا صحرا بن گیا ہے اور ان حکمرانوں کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”ہم ان حکمرانوں کو تسلیم نہیں کرتے، یہ کرسی پر بیٹھے رہیں لیکن عوام انہیں حکمران نہیں مانتی۔“

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے ’ایک سال کے اندر چاول کی پیداوار میں تیس سے چالیس فیصد کمی آئی ہے، کپاس کی پیدواری ہدف 8 فیصد بمشکل حاصل کیا ہے اور وزیراعظم کی زرعی ایمرجنسی کمیٹی میں کپاس موضوع ہی نہیں ہے۔‘

مولانا فضل الرحمان نے موجودہ حالات میں کرتارپور راہداری کھولنے پر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے