پاکستان

کلبھوشن کے لیے فوجی قانون میں ترمیم

نومبر 13, 2019 < 1 min

کلبھوشن کے لیے فوجی قانون میں ترمیم

Reading Time: < 1 minute

انڈین جاسوس کلبھوشن جادیو کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے فوج کے قانون آرمی ایکٹ میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قانون میں ترمیم کلبھوشن کو فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کرنے کے لیے کی جائے گی۔

حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے۔

ترمیم کے بعد کلبھوشن یادیو کو سزا کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل کا حق ملے گا۔

آرمی ایکٹ میں ترمیم صرف عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کے معاملے پر لاگو ہو سکے گی۔ ترمیم کا مقصد فوجی عدالتوں کے فیصلوں کیخلاف اپیل کا قانونی طریقہ طے کرنا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے