ایران: ٹریفک حادثے میں 28 افغان ہلاک

ایران کے سرحدی علاقے میں خاش قصبے کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں 28 افغان شہری ہلاک جبکہ 21 زخمی ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایران کے سرحدی قصبے خاش میں دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق حادثے میں مرنے والے تمام افراد کا تعلق افغانستان سے ہے۔

حکام کے مطابق یہ علاقہ افغان مہاجرین کی کینٹینرز میں غیر قانونی آمدورفت کے لیے انسانی اسمگلرز استعمال کرتے ہیں۔

ایران کا شمار ٹریفک اصولوں پر عمل نہ کرنے والے بدترین ممالک میں ہوتا ہے جہاں ہر سال تقریباً 17ہزار افراد ٹریفک حادثات میں مارے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین