عالمی خبریں

مواخذے کی کارروائی: ٹرمپ کی گواہ کے خلاف ٹویٹ

نومبر 16, 2019 < 1 min

مواخذے کی کارروائی: ٹرمپ کی گواہ کے خلاف ٹویٹ

Reading Time: < 1 minute

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مواخذے کی کارروائی میں گواہی دینے والی یوکرین میں سابق امریکی سفیر میری یووانوچ کو ’کام خراب کرنے والی‘ اہلکار قرار دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سابق سفیر کے خلاف اس وقت ٹویٹ کی جب وہ مواخذے کی کارروائی میں اپنا بیان ریکارڈ کروا رہی تھیں۔

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1195356198347956224?s=20

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’جہاں بھی میری یووانوچ کو بھیجا گیا وہاں کام خراب ہوا۔ میری نے صومالیہ سے شروعات کی وہاں کیا ہوا؟ آخر میں وہ یوکرین میں امریکی سفیر بنیں اور یوکرین کے صدر نے مجھ سے ان کی شکایت کی۔‘

صدر ٹرمپ نے لکھا کہ یہ امریکی صدر کا اختیار ہے کہ وہ کسی کو بھی سفیر نامزد کرے۔

ادھر سابق سفیر میری یووانوچ نے امریکی صدر ٹرمپ کی ٹویٹ کو دھمکی آمیز قرار دیا ہے۔

جس کے بعد صدر ٹرمپ نے جواب میں کہا کہ ان کی ٹویٹ میں دھمکانے والی کوئی بات نہیں تھی۔

اس سے قبل امریکی صدر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے مواخذے کی کچھ کارروائی دیکھی تھی اور وہ اسے شرمناک سمجھتے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے