متفرق خبریں

نواز شریف منگل کو پرواز کریں گے

نومبر 17, 2019 < 1 min

نواز شریف منگل کو پرواز کریں گے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک سفر کے قابل بنانے کے لیے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ٹیم کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ جیسے ہی نواز شریف سفر کے قابل ہوتے ہیں ان کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن منتقل کیا جائے گا۔

ڈاکٹر عدنان خان نے ٹویٹ میں لکھا کہ ایمبولینس جلد پہنچ رہی ہے اور اڑتالیس گھنٹوں میں ان کو سفر کے قابل بنایا جا رہا ہے۔

ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف منگل کو علاج کے لیے لندن روانہ ہوں گے جبکہ ایئر ایمبولینس بھی منگل کی صبح پہنچے گی۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے کے لیے تیار کرنے کے لیے ڈاکٹرز کا صلاح مشورہ جاری ہے۔

مریم اور نگزیب نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے نواز شریف کا اتوار کی صبح تفصیلی معائنہ کیا ہے۔ ”نواز شریف کو سفر کے قابل بنانے کے لئے ڈاکٹرز نے آپس میں صلاح مشورہ کیا، سٹیرائڈ کی ہائی ڈوز ز دینے کا عمل جاری ہے تاکہ پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل ہو سکے، ہائی بلڈ شوگر، ہارٹ اور دیگر طبی خطرات کو کم سے کم سطح پر لانے کے لئے بھی ادویات دی جا رہی ہیں۔“

ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز ایسی محفوظ طبی حکمت عملی پر کاربند ہیں جس سے محمد نواز شریف بحفاظت سفر کر سکیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے