پاکستان

شیخ رشید علاج کے لیے ن لیگ کے بنائے ہسپتال منتقل

نومبر 18, 2019 < 1 min

شیخ رشید علاج کے لیے ن لیگ کے بنائے ہسپتال منتقل

Reading Time: < 1 minute

ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو سینے میں تکلیف کے باعث راولپنڈی کے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامی پور پر انجیو گرافی کی گئی، دو شریانوں میں معمولی رکاوٹ کی تشخیص ہونے پر ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو حلقہ کے عوام کے مسائل سننے کے دوران سینے میں درد ہوے پر ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا۔ طبی معائنے کے بعد وزیر ریلوے آر آئی سی پہنچنے جہاں میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر کیانی نے شیخ رشید احمد کی ہنگامی طور پر انجیو گرافی کی جس کے دوران دو شریانوں میں معمولی رکاوٹ کی تشخیص ہوئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق شریانوں میں موجود رکاوٹ کا مسئلہ ادویات کے ذریعے حل ہو جائے گا۔ ڈاکٹروں نے شیخ رشید احمد کو معمول کی مصروفیت کم کرنے اور آرام کا مشورہ دیا ہے جبکہ وزیر ریلوے کو انجیو گرافی کے بعد وی آئی پی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔

راول روڈ پر امراض قلب کا یہ ہسپتال ن لیگ کی حکومت میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بنایا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے