متفرق خبریں

نواز شریف ایئر ایمبولینس پرلندن روانہ

نومبر 19, 2019 < 1 min

نواز شریف ایئر ایمبولینس پرلندن روانہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لیے لاہور سے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

منگل کی صبح مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے سابق وزیراعظم کو رخصت کیا۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری کیے بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کا سفر پر روانگی سے قبل طبی معائنہ کیا گیا۔

شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ہمراہ ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن گئے ہیں۔

پیر کی رات اپنے بیان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ ایئرپورٹ نہ آئیں اور دعا کریں۔

مریم اورنگزیب کے بیان کے مطابق ”آپ سب کی دعاؤں میں محمد نوازشریف آج صبح دس بجے لندن روانہ ہوں گے۔ پارٹی صدر محمد شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ہمراہ ہوں گے۔“

انہوں نے کہا ہے کہ ایئر ایمبولینس میں آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر کی سہولت موجود ہے جبکہ سفر پر روانگی سے قبل ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم کا تفصیلی معائنہ کیا اور ان کو سفر کے دوران خطرات سے بچانے کے لیے سٹیرائڈ کی ہائی ڈوز اور ادویات دی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے وہ تمام طبی احتیاط پیش نظر رکھی ہے جن کے ذریعے نواز شریف کا لندن تک محفوظ سفر یقینی ہو سکے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے