پاکستان

تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کیس

نومبر 20, 2019 < 1 min

تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کیس

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں پر مشتمل رہبر کمیٹی نے الیکشن کمیشن سے حکومتی پارٹی تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بدھ کو اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے ارکان نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر کے باہر پارٹی فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر کے خلاف احتجاج کیا۔

رہبر کمیٹی نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف  کے فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کے لیے یادداشت  بھی پیش کی۔

ادھر پاکستان کے الیکشن کمیشن نے حزب اختلاف کی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو پارٹی فنڈنگ کے معاملے پر نوٹس بھی جاری کیے ہیں۔

پاکستان میں تحریک انصاف کی پارٹی فنڈنگ کا مقدمہ پانچ سال سے زیر سماعت ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے