عالمی خبریں

پرتشدد مظاہرے، عراقی وزیراعظم مستعفی

نومبر 29, 2019 < 1 min

پرتشدد مظاہرے، عراقی وزیراعظم مستعفی

Reading Time: < 1 minute

ملک میں پرتشدد مظاہروں اور درجنوں ہلاکتوں کے بعد عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ عراقی وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ جلد اپنا استعفیٰ پارلیمنٹ میں پیش کردیں گے۔

جمعے کو عراق کے اہم شیعہ رہنما اعلیٰ علی سیستانی نے پارلیمنٹ سے کابینہ میں تبدیلیوں کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ منظوری کے لیے پارلیمنٹ کے اجلاس میں پیش کریں گے۔

وزیراعظم کے بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کب استعفیٰ دیں گے تاہم پارلیمنٹ نے بحران کا جائزہ لینے کے لیے اتوار کو ہنگامی اجلاس بلا یا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے