پاکستان

عمران خان کی ہدایت پر حامد خان کی پارٹی رکنیت معطل

دسمبر 1, 2019 < 1 min

عمران خان کی ہدایت پر حامد خان کی پارٹی رکنیت معطل

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں برسر اقتدار جماعت تحریک انصاف کےسینئر رہنما حامد خان ایڈووکیٹ کو حکومتی اقدامات سےاختلاف کرنا مہنگا پڑگیا۔ پارٹی کے چیئرمین اور وزیراعظم کی ہدایت پر حامد خان کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔

تحریک انصاف کےایک اوربانی رکن حامد خان ایڈووکیٹ کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان کے بیانات سے پارٹی کی ساکھ کونقصان پہنچا جبکہ ان کے الزامات غلط اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

نوٹس میں حامد خان کو سات دن کے اندر اپنی وضاحت جمع کرانے کے لیے کہا گیا ہے۔


حامد خان نے چند روزقبل کہا تھا کہ ”تحریک انصاف تبدیلی کی جماعت تھی لیکن اسٹیبلشمنٹ کی جماعت بن گئی، پرویز الہیٰ نےبہت بڑی حقیقت بتائی ہے کہ تحریکِ انصاف میں لوگ بھیجے گئے اور پی ٹی آئی کا بہت نُقصان ہوا۔“


حامد خان نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بھی اپنے نظریات سے ہٹ چکے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے