پاکستان24

پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم

دسمبر 2, 2019 < 1 min

پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم

Reading Time: < 1 minute

عالمی معاشی انڈیکس موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک ’منفی‘ سے بدل کر ’مستحکم‘ کر دیا ہے جبکہ ساورن کریڈٹ ریٹنگ کی ’بی تھری‘ کے طور پر نئے سرے سے تصدیق بھی کی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک ’منفی‘ سے بدل کر ’مستحکم‘ کرتے ہوئے ساورن کریڈٹ ریٹنگ کی ’بی تھری‘ کے طور پر نئے سرے سے تصدیق کی ہے۔

پاکستان کی وزارت خزانہ کے مطابق معاشی آؤٹ لک کی ’منفی‘ سے مستحکم درجے میں ترقی ملکی معیشت کو سنبھالنے اور مستحکم بنانے کی حکومتی کوششوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت مستقبل میں تیز تر، پائیدار اور یکساں معاشی ترقی کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے معاشی اصلاحات کےایجنڈے پر گامزن رہے گی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے