متفرق خبریں

آرمی چیف کا نقیب اللہ کے والد کی موت پر پیغام

دسمبر 3, 2019 < 1 min

آرمی چیف کا نقیب اللہ کے والد کی موت پر پیغام

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو برس قبل کراچی میں قتل کیے گئے پشتون نوجوان نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم سے کیے گئے وعدے کے مطابق انصاف کے حصول تک کوششیں جاری رکھیں گے۔

پاکستان کی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قتل ہونے والے نوجوان نقیب الللہ محسود کے والد محمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے مرحوم محمد خان کے لیے دعائے مغفرت کی ہے اور کہا ہے کہ نقیب اللہ محسود کے قتل کے بعد مرحوم سے کیے گئے وعدے کے مطابق انصاف کے حصول تک پیروی کی جاری رکھیں گے۔

ملک خان پیر کو راولپنڈی میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کو آبائی علاقے وزیرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

دو برس قبل نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت جعلی پولیس مقابلے میں قتل پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیا تھا۔ ملزم پولیس افسر راؤ انوار پہلے کچھ عرصے تک روپوش رہے تاہم بعد ازاں عدالت میں پیش ہوئے اور ان دنوں ضمانت پر ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے