متفرق خبریں

شہباز شریف بھی عجیب ملزم ہے، چیف جسٹس

دسمبر 3, 2019 < 1 min

شہباز شریف بھی عجیب ملزم ہے، چیف جسٹس

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ضمانت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عدالت نے شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ نیب نے ضمانت منسوخی کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔

رپورٹ: جہانزیب عباسی

چیف جسٹس نے شہباز شریف کا نام لیے بغیر کہا کہ اس کیس کا ملزم عجیب ہے۔ ”ملزم خود آشیانہ اسکیم کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بناتا ہے پھر انسداد بدعنوانی کو مزید تحقیق کیلئے بھیجتا ہے۔“

چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس میں تو سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اچھے انسان لگ رہے ہیں، اس کیس میں کچھ لوگ سالوں سے جیل میں ہیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اس کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے نقصان سے روکا، درخواستیں دینے والے کئی ہزار افراد کو نقصان سے بچایا گیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جو نقصان ہوا ہی نہیں اسکا کیس بنا دیا گیا۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اور نیب کے وکیل نعیم بخاری کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔

نعیم بخاری نے کہا کہ ”میں درخواست واپس لینا چاہتا ہوں، لیکن لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی آبزرویشنز کو خذف کیا جائے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اس حوالے سے قانون طے ہے کہ ضمانت کے کیس میں دی گئی آبزرویشنز مرکزی ٹرائل کو متاثر نہیں کرتیں۔

وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ اگر عدالت یہ کہہ دیتی تو نہ میرے پسینے چھوٹتے نہ ہی میرا سانس پھولتا۔

عدالت نے قرار دیا کہ لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی آبزرویشنز آشیانہ ہاؤسنگ کیس کے ٹرائل کو متاثر نہیں کریں گی۔

عدالت نے کیس نمٹا دیا

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے