پاکستان24

قومی اسمبلی میں بلوچ خواتین کے لیے دھرنا

دسمبر 4, 2019 < 1 min

قومی اسمبلی میں بلوچ خواتین کے لیے دھرنا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع آؤاران میں چار خواتین کو لاپتہ کیے جانے کے واقعے پر حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے سپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دیا ہے۔

قومی اسمبلی کے رکن آغا حسن بلوچ نے کہا کہ جب لاپتہ افراد گھروں کو لوٹ رہے تھے تو ایسے میں آواران میں چار بلوچ خواتین کو لاپتہ کر دیا گیا۔

آغا حسن بلوچ کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی چار خواتین کو لاپتہ کرنے کے واقعہ کے خلاف احتجاج کرتی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہا کہ ”بلوچستان کا مسئلہ ہم سب کا مسئلہ ہے میں بھی آپ کے ساتھ ہوں۔“

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے