پاکستان24

سابق مس پاکستان کار حادثے میں ہلاک

دسمبر 6, 2019 < 1 min

سابق مس پاکستان کار حادثے میں ہلاک

Reading Time: < 1 minute

امریکی شہر نیو یارک میں ایک ٹریفک حادثے میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی زینب نوید ہلاک ہو گئی ہیں۔

 زینب نوید نے 2012 میں ‘مس پاکستان یو ایس’ نامی تنظیم کی جانب سے کینیڈا میں منعقد ہونے والے ‘مس پاکستان ورلڈ’ کا مقابلہ جیتا تھا اور ان دنوں وہ نیویارک میں رہائش پذیر تھیں۔

 امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 32 سالہ زینب نوید کی ہلاکت کا واقعہ گذشتہ دنوں نیویارک میں پیش آیا  جب ان کی گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکراکر الٹ گئی اور سامنے سے آتی ہوئی ٹریفک کے سامنے آگئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے