پاکستان پاکستان24

حکومت پٹرول پر کتنا ٹیکس لیتی ہے؟

دسمبر 6, 2019 2 min

حکومت پٹرول پر کتنا ٹیکس لیتی ہے؟

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں پٹرول کی اصل قیمت 78 روپے 29 پیسے ہے تاہم پاکستان کی موجودہ حکومت نے فی لٹر 35 روپے سات پیسے ٹیکس عائد کر رکھا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو ایک لٹر ایک سو 13 روپے 99 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح ایک لٹر ڈیزل پر 45 روپے 75 پیسے کا ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔ یہ انکشاف قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی دستاویزات میں کیا گیا ہے۔

رپورٹ: جہانزیب عباسی

پاکستان 24 کو حاصل دستاویز کے مطابق حکومت فی لیٹر ڈیزل پر 45 روپے 75 پیسے ٹیکس وصول کر رہی ہے جبکہ مارکیٹ میں ڈیزل 125 روپے ایک پیسہ فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ اسی طرح پیٹرول پر 35 روپے سات پیسے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے جبکہ انصافی دور حکومت میں پیٹرول ایک سو تیرہ روپے ننانوے پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

اسی طرح اس پر بیس روپے جبکہ ای ڈی او پر 14 روپے 98 پیسے ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔

حاصل دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ملک کی نمو اور ترقی کیلئے میزانیائی ریونیو کے اہداف پورے کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس عائد کیا جاتا ہے اس لیے ٹیکسز ختم نہیں کیے جاسکتے تاہم عوام کو ریلیف دینے کیلئے قابل اطلاق ٹیکسز میں کمی کرکے حکومت اکثر اوقات تیل کی قیمتوں میں کمی کرتی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں کمی کی ایک حالیہ مثال موجود ہے جس میں حکومت نے چار آنے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں کمی کی ہے.

تحریک انصاف اپوزیشن جماعت کے طور پر پیٹرولیم مصنوعات پر عائد زائد ٹیکسز کیخلاف ہمیشہ آواز اٹھاتی رہی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے