پاکستان پاکستان24

لندن حملہ آور عثمان خان پاکستان میں سپرد خاک

دسمبر 6, 2019 < 1 min

لندن حملہ آور عثمان خان پاکستان میں سپرد خاک

Reading Time: < 1 minute

لندن میں چاقو سے حملہ کر کے دو افراد کو قتل اور تین کو زخمی کرنے کے بعد پولیس کی گولی سے ہلاک ہونے والے عثمان خان کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کوٹلی کے ایک گاؤں میں دفن کر دیا گیا ہے۔

انتہائی مستند ذرائع کے مطابق عثمان خان کی لاش جمعے کی صبح سوا پانچ بجے پی آئی اے کی پرواز پی کے 792 کے ذریعے پاکستان منتقل کی گئی۔

لاش کے ساتھ اسلام آباد ایئر پورٹ دو افراد پہنچے جن میں سے ایک انضمام خان بھائی اور وسیم احمد مارے گئے عثمان خان کے کزن ہیں۔

عثمان خان کی لاش برمنگھم سے اسلام آباد منتقل کی گئی جس کے بعد دن سوا ایک بجے ان کے آبائی گاؤں کجلانی، تحصیل چڑہوئی، ضلع کوٹلی پہنچائی گئی۔

کجلانی کی جنازہ گاہ میں شام چار بجے مولوی صغیر نے عثمان خان کی نماز جنازہ پڑھائی جس میں سو کے لگ بھگ افراد نے شرکت کی۔

عثمان خان کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

پاکستان میں دو درجن مظاہرین نے ملک کے معتبر انگریزی روزنامے ڈان کے خلاف اس لیے احتجاج کیا ہے کہ اخبار نے عثمان خان کو پاکستانی نژاد لکھا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے