عالمی خبریں

فن لینڈ میں کم عمر ترین خاتون وزیراعظم

دسمبر 9, 2019 < 1 min

فن لینڈ میں کم عمر ترین خاتون وزیراعظم

Reading Time: < 1 minute

یورپی ملک فن لینڈ میں دنیا کی کم عمر ترین خاتون وزیراعظم منتخب ہو گئی ہیں۔ 34 سالہ سنا مرین کو سب سے کم عمر وزیراعظم منتخب کرنے سے قبل یہ اعزاز یوکرین کے وزیراعظم اولیکسی ہونکارک کے پاس تھا، جن کی عمر 35 سال ہے۔

سنا مرین کا تعلق سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ہے جبکہ فن لینڈ میں پانچ بڑی سیاسی جماعتوں کی سربراہ خواتین ہیں۔ فن لینڈ کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں صنفی تناسب کم کرنے کے لیے کوششیں جاری رہتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر سنا مرین کے انتخاب پر فن لینڈ کے عوام کی ستائش کی جا رہی ہے۔ نو منتخب وزیراعظم سے جب ان کی عمر سے متعلق سوالات کیے گئے تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔

سنا مرین کا کہنا تھا کہ ’ہمیں لوگوں کا اعتماد واپس حاصل کرنے کے لیے بہت کام کرنا ہے۔‘

نومنتخب وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں آتے وقت اپنی عمر اور صنف کا نہیں سوچا تھا۔

سنا مرین کا کہنا تھا کہ ’میں صرف ان وجوہات کے بارے میں سوچتی ہوں جن کی بنا پر میں سیاست میں آئی ہوں، اور وہ جن کی بدولت ہم نے لوگوں کا اعتماد جیتا ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے