عالمی خبریں

بورس جانسن اور کنزرویٹو کی جیت

دسمبر 13, 2019 < 1 min

بورس جانسن اور کنزرویٹو کی جیت

Reading Time: < 1 minute

برطانیہ میں قبل از وقت ہونے والے عام انتخابات میں بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کر لی ہے اور اب برطانیہ کی یورپی یونین سے نکلنے میں حائل مشکلات دور ہو جائیں گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جمعرات کو ہونے والے انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی نے 650 رکنی پارلیمان میں 362 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔  

ابتدائی نتائج کے بعد وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ لوگوں نے کنزرویٹو پارٹی کو بریگزٹ اور ملک کو متحد کرنے کے لیے ’مضبوط‘ مینڈیٹ‘ دیا ہے۔

اپوزیشن لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن نے انتخابات کے ابتدائی نتائج کے بعد پارٹی قیادت سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کچھ دن سوچنے کے بعد پارٹی قیادت سے الگ ہو جائیں گے اور آئندہ عام انتخابات میں لیبر پارٹی کی قیادت نہیں کریں گے۔

جیرمی کاربائن نے اپنی لندن کی نشست دسویں مرتبہ جیت لی تاہم لیبر پارٹی کو بری طرح شکست ہوئی ہے۔  لیبر پارٹی کو 203 کے قریب نشستیں ملی ہیں اور یہ 1935 کے بعد پارٹی بدترین شکست سمجھی جا رہی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے