پاکستان24

تین منٹ میں سات مقدمات سنے؟

دسمبر 13, 2019 < 1 min

تین منٹ میں سات مقدمات سنے؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی عدالت میں مقدمات کی سماعت کے دوران پنجاب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ ”سر ایک خبر لگی ہے کہ کل چیف جسٹس نے 15 منٹ میں 15 مقدمات کا فیصلہ کیا۔“

چیف جسٹس نے کہا کہ یہ خبر دو اخبارات میں آئی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کیا آپ اب یہ خبر لگانا چاہتے ہیں کہ آج تین منٹ میں سات مقدمات کے فیصلے ہوئے۔

چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہا کہ ان تمام مقدمات کی فرانزک رپورٹ میں خامیاں سامنے آئیں اس لیے اپیلیں منظور ہوئیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جو مقدمات وقت طلب ہوتے ہیں انھیں وقت دیتے ہیں، ڈفکٹیو رپورٹ والے سارے مقدمات ختم ہوگئے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ تیاری پکڑیں اب وہ مقدمات سنیں گے جن کی میرٹ پر بحث ہوگی۔

جمعے کو چیف جسٹس کی عدالت 9 بج 30 منٹ پر شروع ہوئی اور سات مقدمات کا فیصلہ کرکے 9 بج کر 38 منٹ پر برخواست کی گئی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے