پاکستان پاکستان24

پشتون موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین رہا

فروری 25, 2020 < 1 min

پشتون موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین رہا

Reading Time: < 1 minute

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کو ڈیرہ اسماعیل خان جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

دو ہفتے قبل عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد منگل کو پی ٹی ایم کے سربراہ کی رہائی عمل آئی ہے۔

پشتون تحفظ مومنٹ سے منسلک خاتون ثنا اعجاز نے ٹویٹ میں منظور پشتین کی رہائی کی خبر اور تصویر شیئر کی ہے جس میں پی ٹی ایم سربراہ کو سینکڑوں افراد استقبال کر رہے ہیں۔

ثنا اعجاز نے لکھا ہے کہ ’پشتونوں کے حقوق کے لیے ہماری عدم تشدد کے فلسفلے کی تحریک کامیابی سے جاری ہے اور منظور پشتین کو رہائی مل گئی ہے۔‘

واضح رہے کہ منظور پشتین کو گزشتہ ماہ پشاور میں ان کے ساتھیوں سمیت رات گئے گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی حراست کی وجہ کوہاٹ میں درج مقدمات بتائے گئے تھے جن میں منظور پشتین پر حکومت مخالف تقاریر کا الزام ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے