متفرق خبریں

پاکستان میں ڈاکٹر تک رسائی کی نئی ایپ متعارف

مئی 5, 2020

پاکستان میں ڈاکٹر تک رسائی کی نئی ایپ متعارف

پاکستان میں کورونا وائرس کی وبائی صورتحال اور لاک ڈاون کے دوران اب ڈاکٹر تک رسائی آسان ہو گئی ہے۔ EzShifaنامی موبائل ایپلی کیشن نے ماہر ڈاکٹرز تک رسائی مفت بنا دی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے طبی ماہرین وائرس سمیت تمام امراض کی تشخیص کر رہے ہیں۔

اس ایپلی کیشن پر ماہر امراض قلب، زچہ و بچہ، گردہ، ہڈی، سینہ، ناک کان گلہ،ماہر امراض خون،نسواں اور جنسی صحت سمیت تمام شعبہ جات کے ماہرین موجود ہیں۔

ٹیلی میڈیسن کے میدان میں انقلابی جدت کے ساتھ اس موبائل ایپ کی سروسزز ملک کے تمام بڑئے شہروں میں متعارف کرادی گئیں ہیں، یہ ایپ استعمال میں انتہائی آسان لائیو کال اور آڈیو کال سمیت دیگر سہولیات سے لیس ہے جہاں تمام بیماریوں کے علاج کے لیے ماہر ڈاکٹرز اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ یہ گوگل کے پلے اسٹور یا ایپل اسٹور پر مفت دستیاب ہے۔
EzShifa.comکو اپنے کمپیوٹر سے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جس سے ماہر ڈاکٹر مرض کی تشخیص کے بعد مریض کو ادویات اور دیگر طبی مشورے باآسانی دے سکتے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے