کھیل

پی ایس ایل 3: کمیٹی کا اعلان

فروری 8, 2018 < 1 min

پی ایس ایل 3: کمیٹی کا اعلان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 3 کی ٹیکنیکل کمیٹی کا اعلان کردیا ہے۔
کمیٹی میں ڈائریکٹر کرکٹ ہارون رشید، ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ مدثر نذر، سینیئر جنرل مینیجر اکیڈمیز علی ضیاء اور پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں، جو ٹورنامنٹ کے انتظامات کی دیکھ بھال کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہوں گے۔
دوسری جانب انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی پی ایس ایل کے دوران دبئی اور شارجہ نہیں جائے گی، کیونکہ انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کے لیے پاکستان ٹیم کا انتخاب کرنا ہے۔
انضمام الحق اگرچہ لاہور قلندر کے مینٹور مقرر ہوئے ہیں، لیکن وہ ٹورنامنٹ کے دوران لاہور قلندر کے ساتھ سفر نہیں کریں گے، تاہم انضمام الحق 10 دن کے لیے پی سی بی کے مہمان کی حیثیت سے دبئی جائیں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے